ملک بھر میں یکم ستمبر سے منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اب تک 40 ہزار کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملکی سالمیت کے پیش نظر حکومت پاکستان نے منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا اور 26 نومبر تا 3 دسمبر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 716 کلو منشیات ضبط، 35 مقدمات درج اور 43 گرفتاریاں ہوئیں۔
آپریشن کے دوران بلوچستان سے 1691 کلو گرام، کے پی سے 28 کلوگرام، گلگت سے 136 کلو گرام، پنجاب سے 51 کلوگرام اور سندھ سے 43 کلو گرام منشیات ضبط کی گئیں۔
FC Balochistan (North) & Customs officials are cracking down on smuggling!
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 8, 2023
Authorities seized 3400 kg of banned chemical ephedrine & other goods.
Smugglers hid urea, cigarettes, and tires in trucks. The seized haul, worth Rs63 million, is now in #Customs hands.#SamaaTV pic.twitter.com/8W4tsQZBIY
واضح رہے کہ یکم ستمبر سے اب تک کریک ڈاؤن کے دوران ملک بھر سے 40764 کلو منشیات برآمد اور 539 سے زائد مجرمان گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ متعلقہ اداروں نے بلوچستان سے 80 کلو گرام ہیروئن، 1089 کلو چرس اور 520 کلو افیم اور گلگت سے 128 کلو گرام چرس اور 56 کلو افیم ضبط کی، اس کے علاوہ پنجاب سے 33 کلو گرام اور سندھ سے 85 کلو گرام چرس ضبط ہوئی۔ اب تک کے کریک ڈاون کے دوران ملک بھر سے 368 کلو ہیروئن، 12503 کلو چرس، 885 کلو میتھ اور 1620 کلو افیم ضبط کی جاچکی ہے۔
دوسری جانب ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی کسٹمز حکام کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ضلع پشین کے علاقے یارو میں خفیہ اطلاعات پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے جوانوں نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ کیمیکل ایفیڑرین تقریبا 3400 کلوگرام اور دیگر غیر ممنوعہ اشیاء اپنے قبضے میں لی۔
ضبط شدہ اشیاء میں یوریا، سگریٹس اور ٹائیرز شامل تھے۔اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں میں چھپا کر اسمگل کر رہے تھے۔ پکڑی گئی اشیاء کی مالیت تقریبا 63 ملین روپے کے برابر ہے۔ اشیاء برآمد کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردی گئیں۔