احتساب عدالت اسلام آباد کے احکامات پر 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیس میں مفرور ملزمان کے اشتہار جاری کر دیئے گئے۔
جمعہ کے روز 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس میں شریک اور مفرور ملزمان سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر، سابق معاون خصوصی زلفی بخاری، ضیاء المصطفیٰ اور فرح گوگی کے اشتہار جوڈیشل کمپلیکس میں چسپاں کر دیئے گئے ہیں۔
ملزمان کو 6 جنوری کو اشتہار کے ذریعے احتساب عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور ملک ریاض کو اشتہاری قرار دینے کےلیے کارروائی شروع
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے احکامات پر ملزمان کے اشتہارات جاری کئے گئے ہیں جبکہ ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بیٰ بی بھی نامزد ملزمہ ہیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ریفرنس کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم نے بتایا تھا کہ ریفرنس میں شریک مرزا شہزاد اکبر، ضیاء المصطفی نسیم، زلفی بخاری، احمد ریاض، فرحت شہزادی کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہو سکی۔