سپریم کورٹ نے مونس الہی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی۔
جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔اسپیشل جج سنٹرل لاہور نے مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے مقدمہ خارج کردیا تھا۔
لاہورہائیکورٹ نے ایف آئی آر خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،ایف آئی اے نے مونس الہی کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔