خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے تمام سیاسی و قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں ترکھانی اور اتمان خیل کے تمام سیاسی و قبائلی عمائدین کا اہم گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، سیاسی، مذہبی اور علاقہ مشران نے باجوڑ میں جاری بدامنی کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کیں۔
جرگہ ممبران نے مشترکہ طور پر ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو باجوڑ میں جاری بدامنی کے خاتمے کیلئے کورکمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی نارتھ، آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری اور دیگر اہم ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے۔
Tribal elders, #PakistanArmy forge collaborative committee!
— SAMAA TV (@SAMAATV) December 8, 2023
In #Bajaur, a dedicated committee within the Jirga is formed to facilitate discussions with both civil and military authorities. #SamaaTV #PakArmy #collaborativecommittee #Jirga pic.twitter.com/QslYVubvx0
جرگہ میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علاقے میں امن و استحکام کا قیام مقامی لوگوں کے اپنے مفاد میں ہے۔ تمام سیاسی و قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
جرگہ ممبران نے غیر قانونی شہریوں کے خلاف حکومت کی کاروائیوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والے مثبت اثرات کو سراہا جبکہ افغانستان کی جانب سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو دی جانے والی سہولتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
تمام سیاسی و قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بھتہ خوری، اسمگلنگ، غیر ملکی کرنسی اور دیگر غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کو سراہا۔