ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی ) کے جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر284.12 روپےپربند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 284.14 روپے پر بند ہو ا تھا۔
دوسری جانب کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر285 روپے کی سطح پرمستحکم رہا۔
خیال رہے کہ آج دن بھر لین دین کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ڈالر 14 پیسے سستا ہوکر 284 روپے پرآگیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے سستا ہونے کے بعد 284.14 روپے پر بند ہو گیا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کی مسلسل کمی کے باجود نومبر میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم نومبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 282 روپے 65 پیسے تھی جو 30 نومبر کو 285 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔