پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ بیلٹ ہوگا تو بلا بھی ہوگا۔
جمعرات کے روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان سابق چئیرمین عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہوں نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی۔
صحافی کی جانب سے ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے انٹرا پارٹی الیکشن کو متنازع الیکشن کہا جارہا ہے؟ ، جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ہم نے مکمل آئین اور قانون کے تحت الیکشن کرائے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم نے صاف اور شفاف انٹرا پارٹی الیکشن کرائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر قسم کی کوشش کی جارہی ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان نہ ملے لیکن مجھے یقین ہے بیلٹ ہوگا تو بلا بھی ہوگا۔