ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد تعمیراتی سریا کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان ہے۔
تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے زیراثر مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ تاجروں کے مطابق فی ٹن سریے کی قیمت میں 60 ہزار روپے سے زائد کمی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال کے وسط میں فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی تھی۔
آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 42 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی ٹن ہے، کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 50 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 46 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 48 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 43 ہزار روپے جبکہ پشاور میں سب سے کم 2 لاکھ 42 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب برانڈڈ سریے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 66 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔