سپریم کورٹ آف پاکستان میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 18 تا 31 دسمبر تک سپریم کورٹ میں موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی، یکم جنوری سے عدالتیں معمول کے مطابق کھلیں گی۔
نوٹی فکیشن میں بتایا کہ عام تعطیلات کےعلاوہ عدالتی دفاترکھلے رہیں گے اور فوری نوعیت کے مقدمات دستیاب بینچ میں لگائے جائیں گے۔