پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے،24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 300 روپے کم ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1300 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے فی تولہ ہو گیا۔
1114 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 86 ہزار 986 روپے کا ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن نے بتایا ہےکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کم ہو کر 2028 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔