موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مانگ میں اضافے اور مہنگائی کے مجموعی اثرات مچھلی منڈی تک بھی پہنچ گئے ہیں، گزشتہ سیزن کی نسبت مچھلی کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مارکیٹ میں کالا رہو فارمی مچھلی 500 روپے فی کلو تک جا پہنچی، کالا رہو دیسی مچھلی 800 روپے فی کلو ہے، سول مچھلی 1800 روپے فی کلو تک بیچی جا رہی ہے جبکہ ملہی مچھلی 600 سے 700 روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔
اسی طرح تھیلا مچھلی 450 اور چڑا مچھلی 200 سے 400 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
تاجروں کا مؤقف ہے کہ ایک برس میں دیگر اشیاء کی طرح مچھلی کی پیداواری لاگت بڑھ چکی ہے، اس لئے اس کے نرخوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔