کوئٹہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئربزرگ سیاستدان ملک سمندرکاسی ایڈووکیٹ نےاستحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئربزرگ سیاستدان ملک سمندرکاسی ایڈووکیٹ کاآئی پی پی میں شمولیت کے موقع پر کہنا تھا کہ 9 مئی کوتحریک انصاف نےاپنےتابوت میں آخری کیل لگائی،جہانگیرترین، عبدالعلیم خان ملک کو بچا سکتے ہیں، استحکام میں شمولیت کے بعد پارٹی کو بلوچستان میں نئی پہچان دلائیں گےبلوچستان میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر سیاست دانوں نے صرف اپنی سیاست چمکائی ہے۔
ملک سمندر کاسی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کو معاوضہ دیا جائے، 9مئی کے تمام محرکات کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ہر پارٹی میں کارکنوں کو آگے آنا چاہئے،سیاسی پارٹیوں نے اپنی سیاست چمکانے کے لئے اسٹیبلشمنٹ کو برا بھلا کہ رہے ہیں، بد قسمتی سے پی ٹی آئی نے ہماری سیاست کو بدنام کر دیا، ہماری مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جنگ جاری ہے۔