عالمی منڈی میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے،24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کی ہوئی ہے۔پاکستان میں سونے کی موجودہ قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 400روپے ریکارڈ کی جارہی ہے،دس گرام کے 24 قیراط سونے کے بھائو 3601 روپے کی کمی سے 188100 روپےہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 ہزار 57 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔