متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمت میں 55 درہم فی دس گرام کی ریکارڈ کمی ہوگئی، جس کے بعد نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں 4 دسمبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 5.50 درہم کی غیرمعمولی کمی سے تاریخ کی بلند ترین سطح 251.25 درہم سے 245.75 درہم پر آگئی۔
متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ مجموعی طور پر 55 درہم کی کمی کے بعد ریکارڈ 2 ہزار 512.50 درہم سے 2457.50 درہم ہوگئے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 27 نومبر کو 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2435 درہم تھے، جس میں گزشتہ روز 3 دسمبر تک مجموعی طور پر 82.50 درہم کا اضافہ ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت میں بھی 5.25 درہم اور دس گرام میں 52.50 درہم کی کمی ہوئی، جو بالترتیب 227.50 اور 2 ہزار 275 درہم ہوگئے۔
دبئی میں 22 قیراط دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 72.50 درہم کا اضافہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں فی تولہ سونا پرانی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے پر برقرار ہے۔