سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں تاریخی کمی ہوگئی، فی اونس 236.83 ریال فی گرام 7.61 ریال سستا ہوگیا۔
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹوں میں پیر 4 دسمبر 2023ء کو سونے کے نرخ میں غیر معمولی کمی دیکھی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 7.61 درہم کمی سے 244.14 ریال (دس گرام 2 ہزار 441.40 ریال)، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 6.98 ریال گر کر 223.80 (دس گرام 2 ہزار 238 ریال) اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 6.66 ریال کمی سے 213.62 (دس گرام 2 ہزار 136.20 ریال) رہی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 5.71 درہم کم ہو کر 183.11 (دس گرام ایک ہزار 831.10 ریال) اور 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 4.44 ریال کمی سے 142.42 (دس گرام ایک ہزار 424.20 ریال) ریکارڈ کئے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق پیر کو سعودی عرب میں فی اونس سونے کی قیمت ریکارڈ 236.83 ریال کم ہوکر 7 ہزار 593.61 ریال (2024.79 ڈالر) جبکہ ایک کلو سونے کے 7 ہزار 614.33 ریال کمی سے 2 لاکھ 44 ہزار 140.19 ریال ہوگئی۔