وزارت اقتصادی امور اور جرمن ترقیاتی بینک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوگئے پاورٹر انسمیشن کی صلاحیت میں اضافہ کیلئے 25 لاکھ یوروکی گرانٹ پردستخط کئے گئے۔
رپورٹس کے مطابق وزارت اقتصادی امور کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جرمن ترقیاتی بینک کے ساتھ پاور ٹرانسمیشن کی صلاحیت میں اضافے کے لیے پچیس لاکھ یورو کی گرانٹ پر دستخظ ہوگئے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں چار سو کلینک قائم کرنے کے لیے بھی فنڈز مختص کردئیے گئے۔ سیکرٹری اقتصدی امور کے مطابق جرمنی اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون ساٹھ سال پر محیط ہے۔ اضافی امداد میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی مدد کے لیے اقدامات شامل ہیں۔