ملکی زرمبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای کیپ) کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 پیسے کمی کے بعد 279 روپے 57 پیسے پر آ گئی۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 27 پیسے پر بند ہوا۔






















