انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 44 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی نرخ 50 پیسے گر گئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.15 فیصد بڑھ گئی۔
رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 44 پیسے سستا ہوکر 284.97 سے 284.53 روپے پر آگیا۔
ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 286 روپے سے 285.50 روپے پر آگیا۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ہوگئی تاہم کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر قیمت میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/AbtsDo13u3#SBPExchangeRate pic.twitter.com/23FmHmGvmg
— SBP (@StateBank_Pak) December 4, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر کی قیمت 284.97 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 37 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کی مسلسل کمی کے باجود نومبر میں ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم نومبر کو انٹربینک میں ڈالر کی قدر 282 روپے 65 پیسے تھی جو 30 نومبر کو 285 روپے 17 پیسے ریکارڈ کی گئی۔