لاہور میں گردوں کی غیرقانونی پیوندکاری کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا۔
گروہ کا انکشاف اے کیٹگری کے اشتہاری کی گرفتاری کے دوران ہوا جس کا گردہ نکلا ہوا تھا۔پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر ڈونرز کا بندوبست کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا-جنہوں نے نوے شہریوں کے گردے نکلوانے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش میں گروہ نوکری کے لیے میڈیکل کروانے کا جھانسہ دیتا اور اسلام آباد لیجا کر گردہ نکال لیا جاتا۔
گروہ میں ملوث ڈاکٹرز کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئیں ہیں۔