امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی فورسز نے گزشتہ رات آبنائے ہرمز کے اوپر فضائی گشت پر مامور امریکا کے ایک جدید ’اپاچی‘ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پوسٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ اس حملے میں مکمل طور پر محفوظ رہے اور انہیں کوئی جسمانی نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی صدر نے بتایا کہ انہیں فوج کی جانب سے اس واقعے کی باقاعدہ رپورٹ فراہم کر دی گئی ہے، جس کے بعد وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے اس حملے کا جواب ضرور دے گا۔






















