کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کی مالی معاونت روکنے کیلئے سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کے شناخت شدہ رہنماؤں کے اکاؤنٹس میں رقوم بھیجنے والوں کی منی ٹریل ٹریک ہوگی، کالعدم تنظیم کو چندہ، عطیہ یا مالی سہولت کاری فراہم کرنا قانوناً قابل گرفت عمل تصورہوگا۔
بینک ٹرانسفرز، موبائل والٹس اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع سے مشکوک رقوم کا جائزہ لیا جائے گا، مشتبہ اکاؤنٹس، کلیکٹرز اور سہولت کاروں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے، کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کو مالی مدد دینے والے افراد کو قانونی جوابدہی کا سامنا ہوگا، اندرون ملک اور بیرون ملک سے آنے والی مشکوک رقوم کی قانونی جانچ ہوگی، مالی سہولت دینے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مالی ریکارڈ، اکاؤنٹ تفصیلات، ڈیجیٹل رسیدیں اور ٹرانزیکشن ڈیٹا قانون کے مطابق محفوظ کیا جا رہا ہے، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی یا اس کے شناخت شدہ رہنماؤں کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل نہ کریں۔






















