لاہور کے علاقے مانگا منڈی سے نامعلوم شخص کی درخت سے لٹکی لاش ملی ہے، پولیس نےقانونی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس اور فرانزک ماہرین نے موقع پرشواہد اکٹھےکئےاورلاش تحویل میں لے لی ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم شخص کی لاش کوضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔فرانزک اور دیگر شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔





















