پارک ویو سٹی لاہور میں رہائشیوں کی سہولت کے لیے دو روزہ کار شو کا انعقاد کیا گیا، جہاں مختلف معروف کمپنیوں کی جدید گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔
کار شو میں تین بڑی کمپنیوں کی گاڑیاں شامل ہیں، جن میں خصوصاً ایس یو ویز نے شہریوں کی توجہ حاصل کی۔ شرکاء نے گاڑیوں کا تفصیلی جائزہ لیا، ٹیسٹ ڈرائیوز کیں اور مختلف پیمنٹ پلانز کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد رہائشیوں کو ان کے گھر کے قریب ہی نئی گاڑیوں، ان کی خصوصیات اور خریداری کے آسان طریقوں سے آگاہ کرنا ہے۔
شہریوں نے کار شو کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف کمپنیوں کی گاڑیوں کو ایک ہی مقام پر دیکھنے اور معلومات حاصل کرنے کی سہولت انتہائی مفید ہے۔
انتظامیہ کے مطابق کار شو اتوار کے روز بھی جاری رہے گا تاکہ مزید شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔





















