اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی کرنسی کی روک تھام براہِ راست اسٹیٹ بینک کے تحت نہیں آتی۔
ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک عوام کو اصلی کرنسی نوٹوں کی پہچان کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتا ہے تاکہ شہری جعلی اور اصلی نوٹ میں فرق کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر کرنسی نوٹوں کی شناخت اور ان میں موجود حفاظتی خصوصیات سے متعلق تفصیلی معلومات عوام کیلئے دستیاب ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹوں میں مختلف سیکیورٹی فیچرز شامل کیے جاتے ہیں جن کا مقصد جعلی نوٹوں کی تیاری کو مشکل بنانا اور قومی کرنسی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔




















