کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی،جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اب اس وقت سونے کی قیمت گزشتہ روز کے ریٹ پر واپس آگئی ہے،ملک میں فی تولہ سونے کی موجودہ قیمت2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے پر واپس آگئی ہے۔
ملک میں 24 قیراط کے 10 گرام سونے کے نرخ 1 لاکھ 91 ہزار 701 روپے جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 726 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد 2 ہزار 94 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔