لاہور کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت نے شہری کو معذور کردیا ریڈیالوجسٹ نے سرجن بن کر ٹانگ کا آپریشن کردیا مریض کے اہل خانہ نے داد رسی کیلئے پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن میں درخواست جمع کروادی ۔
رپورٹس کے مطابق عبدالرشید جنہیں ٹانگ میں تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنے اسپتال پہنچ گئے نجی اسپتال میں ایکسرے اور الٹرا ساونڈ کے ماہر ڈاکٹر ظہیر انجم شیرازی نے دعویٰ کیا کہ ویسکولر سرجن کا کام وہ بھی کرسکتا ہےآپریشن تھیٹر میں شفٹ کیا مگر مبینہ طور پر درست آپریشن نہ کرسکا ڈاکٹر ظہیر انجم شیرازی مریض کو چھوڑ کر اسپتال سے بھاگ گیا غلط آپریشن سے انفیکشن پھیل گیا جس کے باعث ٹانگ کاٹنی پڑی۔
مریض کے بیٹے کا کہنا ہے کہ غلط آپریشن ہونے کے باوجود اسپتال نے لاکھوں روپے وصول کیے انفیکشن جسم کے دوسرے حصے میں پھیلنے کی وجہ سے والد کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔
اہل خانہ نے نجی اسپتال کیخلاف کاروائی کیلئے ہیلتھ کئیر کمیشن میں درخواست جمع کروادی ہے ۔ نجی اسپتال کا موقف ہے کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن میں کیس کا جواب دیں گے ۔