لاہور میں موسلا دھار بارش، لیسکو کے 49 فیڈرز ٹرپ، بحالی کا عمل بارش کے بعد شروع ہوگا۔
لاہور اور لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کے نظام میں خلل پیدا ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں 49 فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
ترجمان لیسکو کے مطابق بارش کے دوران فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔





















