متحدہ عرب امارات میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح 2512.50 درہم پر پہنچ گیا، ایک ہفتے کے دوران نرخ میں 82.50 درہم کا اضافہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی گولڈ مارکیٹ میں تین دسمبر کو 24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 251.25 درہم پر برقرار ہے۔
متحدہ عرب امارات میں 10 گرام سونے کے نرخ 2 ہزار 512.50 درہم پر پہنچ چکی ہے۔
یو اے ای گولڈ مارکیٹ میں 27 نومبر کو 24 قیراط دس گرام سونے کے نرخ 2435 درہم تھے، جس میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 82.50 درہم کا اضافہ ہوچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی میں 22 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 232.75 درہم جبکہ 10 گرام نرخ 2 ہزار 32750 درہم ہیں، جس میں ایک ہفتے کے دوران 72.50 درہم کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ آج پاکستان میں فی تولہ سونا پرانی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار روپے پر برقرار ہے۔