شیرافضل مروت نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین نے لکھا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایما پر استعفیٰ دے رہا ہوں،علی امین کو بطور وزیراعلیٰ بحال کرنے کیلئےآئینی عدالت میں درخواست دائرکی۔
شیرافضل نے کہا کہ قانونی طور پر سہیل آفریدی کی وزارت اعلیٰ پرسوالیہ نشان ہے،میں نے کبھی زندگی میں کسی اسٹیبلشمنٹ کے بندے سے ملاقات نہیں کی، پی ٹی آئی کے اب بانی تحریک انصاف کی رہائی کے مطالبات نہیں رہے، پی ٹی آئی کو سیاست کرنے سے بانی تحریک انصاف کے اہلخانہ نے روکا، تحریک انصاف کے ہر فیصلے سے پارٹی کو نقصان پہنچا ہے۔





















