نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئےہیں،امریکا ، ایران اور علاقائی ممالک کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کا امکان ہے ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں اسحاق ڈار نےکہا امریکی صدر کی پاکستان ، سعودی عرب ، ترکیہ اور قطر کی قیادت سے گفتگو ہوئی،انہوں نےمصر ، یواے ای اور اردن کی قیادت سے بھی بات چیت کی،اہم ٹیلیفونک رابطوں کے بعد خطے میں سفارتی پیشرفت کی امید ہے،پاکستان نے خطے میں امن ، استحکام اور سفارتی حل کی حمایت کا اعادہ کیا ۔
Today’s important telephone call led by President Donald J. Trump @realDonaldTrump with the leaders of Pakistan, Saudi Arabia, Türkiye, Qatar, Egypt, the UAE, and Jordan marks a significant step closer toward the shared objective of regional peace, stability, and an early…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) May 24, 2026
وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈمارشل عاصم منیر نےامن کوششوں میں اہم کرداراداکیاہے،نائب وزیراعظم نےصدر ٹرمپ،امریکی نائب صدراوروزیرخارجہ کی سفارتی کوششوں کو سراہا،ایرانی قیادت کے تعمیری کردارکو امن عمل کےلیےاہم قراردیا ۔
ان کا مزید کہنا تھا اقوام متحدہ اور علاقائی شراکت داروں کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ،تصادم کے بجائے مذاکرات اور سفارتکاری ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہیں ۔





















