پاکستان اور سعودی عرب درمیان سرمایہ کاری سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان کے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی توثیق کی راہ ہموار ہوگئی۔
نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کاسرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہوگیا ہے، خلیج تعاون کونسل کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی توثیق کی راہ ہموار ہوگئی۔
Pakistan and Saudi Arabia have reached a consensus on the investment modalities, paving the path for the ratification of a much-awaited free trade agreement with the Gulf Cooperation Council, a development that has been pending for the last 19 years.
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) December 3, 2023
If approved, this will mark…
یاد رہے کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل میں آزاد تجارت کا معاہدہ19سال سے التوا کا شکار تھا، گزشتہ 15 سال میں کسی ملک کے ساتھ طے پانے والا پہلا تجارتی وسرمایہ کاری معاہدہ ہوگا۔
دوسری جانب گزشتہ روز پاکستانی وفدنے جی سی سی ممالک سے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے سرمایہ کاری سے متعلقہ حصے کو حتمی شکل دینے کے لیے چیف مذاکرات کار کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں اطراف کی تکنیکی ٹیموں نے سرمایہ کاری کے باب کی بقیہ تفصیلات بشمول سرمایہ کاری کے تحفظ اور سہولت پر وسیع بات چیت کی۔ فریقین نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے بہاؤپر آزادانہ تجارت کے ممکنہ اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہاہے کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک سے آزادانہ تجارت کے معاہدے سے تجارت اورسرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اورجی سی سی ممالک کے کے ساتھ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا یہ پاکستان اور جی سی سی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ہماری کوششوں میں ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری کا باب معاہدے کا ایک اہم حصہ ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ ہم جلد ہی کسی معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔جی سی سی ایف ٹی اے سے پاکستان اور جی سی سی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
یاد رہے کہ29 ستمبر کو پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مذاکرات کا آخری دور مکمل ہونے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے ابتدائی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔