وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے راولپنڈی سے آن لائن فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے ایک کارروائی کے دوران آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کی شناخت محمد امین کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزم امین نے خود کو شہری کا رشتہ دار ظاہر کر کے ڈھائی لاکھ روپے ہتھیا لیے تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم روزانہ کی بنیاد پر سادہ لوح شہریوں کو بذریعہ میسیجز اپنے جال میں پھنسا کر فراڈ کرتا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔