شمال معربی چین کے صوبے میں گانسو میں 100 ملین ٹن سے زائد کے گیس ذخائر دریافت ہوگئے۔
چینی میڈیا کے مطابق پیٹرو چائنا کی ایک شاخ چانگ چنگ آئل فیلڈ نے شمال مغربی چین کے صوبہ گانسو کی ہوان ژیان کاؤنٹی میں 100 ملین ٹن سے زیادہ کے ارضیاتی ذخائر دریافت کیا ہے۔
حکام کے مطابق اب تک چانگ چنگ آئل فیلڈ نے علاقے میں 50.24 ملین ٹن تیل کے ثابت شدہ ذخائر اور تخمینہ 56.2 ملین ٹن تیل کے ذخائر تلاش کیے ہیں۔ نئی آئل فیلڈ کی یومیہ خام تیل کی پیداوار 504 ٹن تک پہنچ گئی ہے، اور دریافت شدہ تیل کے ذخائر سے خام تیل کی پیداواری صلاحیت 500,000 ٹن سالانہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل چانگ چنگ آئل فیلڈ نے شمال مغربی چین کے اورڈوس بیسن میں سالانہ 65 ملین ٹن کی پیداوار کے ساتھ ایک عالمی معیار کا انتہائی بڑا تیل اور گیس فیلڈ بنایا تھا۔