معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اور ساتھی اداکار سنیل گروور کے درمیان 6 سال بعد صلح ہوگئی، دونوں طویل عرصہ بعد نیٹ فلکس کے شو میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ کے میزبان کپل شرما اور ڈاکٹر گولاٹی کا کرادار نبھانے والے ساتھی فنکار سنیل گروور کے درمیان 6 سال بعد صلح ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل اور سنیل اب نیٹ فلکس پر آنے والے کامیڈی شو میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
معروف کامیڈین کپل شرما نے سنیل گروور اور دیگر کاسٹ کے ساتھ اپنے شو کی پروموشنل ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردی۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ دل تھام کر رکھیے، جس گھڑی کا انتظار تھا وہ آگئی، کپل شرما اور سنیل گروور بہت جلد نیٹ فلکس پر ایک ساتھ واپس آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ سنیل گروور بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے بڑے ناموں میں سے ایک ہیں جنہوں نے کامیڈی نائٹ ود کپل اور کپل شرما شو میں مزاحیہ اداکاری کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔