ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے ، جس کے بعد رواں سال سامنے آنے والے کیسزکی تعداد 6 ہوگئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان ضلع اوکرزئی میں 9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہرواں سال ملک میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔
بیان کے مطابق ملک کے12اضلاع میں 20 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی تشویش ناک ہے۔
وزارت صحت کے مطابق 5 سال سے کم عمر بچوں کو مہلک وائرس سے شدید خطرہ لاحق ہے،والدین سے اپیل ہے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔