اسلام آباد کےسول جج کےحکم پرسابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کواشتہاری قرار دیکرملزم کی جائیداد قرقی کی کارروائی بھی شروعکرنے کا کہہ دیا۔
رپورٹس کے مطابق شہزاد اکبر کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں فراڈ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سول جج احمد شہزاد گوندل نے مسلسل عدم حاضری پر شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دیا ہے۔اشتہاری قرارپانے کے بعد ملزم کی جائیداد قرقی کی کارروائی شروع ہوگی۔ یہ عمل ضابطہ فوجداری کی دفعہ ایک سو اٹھاسی کے تحت مکمل کیا جائے گا۔