استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان عام انتخابات کےلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی منظوری سے 14 امیدواروں کو ٹکٹ دیئے گئے ۔ مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود اور صوبائی صدر رانا نذیراحمد نے ٹکٹ تقسیم کئے۔
استحکام پاکستان پارٹی نے گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی منظوری سے گلگت، اسکردو، دیامر اور ہنزہ سے 14 امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود اور صوبائی صدر رانا نذیراحمد نے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کئے۔
آئی پی پی نے جی بی اے وَن گلگت سے مولانا سلطان رئیس، جی بی اے ٹو گلگت سے فتح اللہ خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔ جی بی اے تھری گلگت سے کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع خان، جی بی اے 6 ہنزہ سے ایمان شاہ کو امیدوار نامزد کیا گیا۔
جی بی اے 7 اسکردو سے راجا جلال حسین، جی بی اے 10 روندو سے محمد خان وزیر، جی بی اے 14 استور سے شمس الحق لون انتخابی معرکے میں اتریں گے۔ جی بی اے 15 دیامر سے حاجی شاہ بیگ، جی بی اے 16 دیامر سے ایڈووکیٹ عتیق اللہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ 18 دیامر سے حاجی گلبر خان، جی بی اے 19 غِذر سے عاطف سلمان کو ٹکٹ ملا۔ جی بی اے 20 غِذر سے خان اکبر خان، جی بی اے 22 سے رضا الحق آئی پی پی کے امیدوار ہوں گے ۔ جی بی اے 21غذر سے جمیلہ خاتون کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی اور اسلامی تحریک پاکستان میں عام انتخابات کیلئے سیٹوں پر اتحاد کیا گیا ہے۔ ٹکٹ حاصل کرنے والوں نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ امیدواروں نے عوامی خوشحالی کا نعرہ مشعل راہ قرار دیتے ہوئے پارٹی منشور کےتحت انتخابی مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا۔





















