ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے ہوگئی۔
3100 روپے کے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 2658 روپے سے بڑھ کر 191701 روپے ہوگیا۔اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 31 ڈالر اضافے سے 2071 ڈالرفی اونس ہے۔
پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالرپریمئیم شامل کرکے2091 ڈالرفی اونس ہے۔