سردیاں شروع ہوتے ہی ناجائز منافع خوروں کی بھی چاندی ہوگئی، مرغی کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ اس کے انڈے بھی عوام کی پہنچ سے دور کردیے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں انڈوں کے بیوپاریوں نے سرد ہوا چلتے ہی فی درجن ریٹ میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ آئے روز دام بڑھتے جا رہے ہیں لیکن قیمتوں کو چیک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔
کراچی میں فی درجن انڈے کی قیمت 370روپے سے زائد وصول کی جارہی ہے جبکہ دیسی انڈے بھی 600روپے درجن فروخت کیے جارہے ہیں۔ دوسری جانب انڈے کا سرکاری ریٹ 290 روپے فی درجن ہے۔