ایرانی نیوز ایجنسی کےمطابق تہران کی تجاویز چودہ نکات پرمشتمل ہیں،پاکستان کی ثالثی میں امریکا کو دی جانےوالی تجاویز کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے تیس دن کی ڈیڈ لائن کی تجویز دی ہے۔
ایران نے اپنی نئی تجاویزمیں موقف اختیارکیا کہ عارضی نہیں بلکہ مستقل امن معاہدہ چاہیے،ایران نے آئندہ حملہ نہ ہونےکی ضمانت مانگی ہے،ایران کے قریب علاقوں سے امریکی فوج کا انخلا، بحری ناکہ بندی اور پابندیوں کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
ایران کےمنجمد مالی اثاثوں کی واپسی اورجنگ کےنقصانات کےمعاوضےپرمشتمل مطالبات بھی شامل ہیں، لبنان سمیت تمام محاذوں پرلڑائی کاخاتمہ اور آبنائےہرمزکےلئےنئےفریم ورک کامعاملہ بھی نئی تجویز میں شامل کیا گیا ہے،ایران نےعارضی جنگ بندی کے بجائے مستقل حل پر زور دے دیا۔






















