چین نے بانس کی شکل میں اس کا قدرتی حل دریافت کرلیا،چین اور عالمی بمبو اینڈ رتن آرگنائزیشن کی مشترکہ مہم میں پلاسٹک کی جگہ بانس کی اشیا متعارف کرائی جارہی ہیں۔
بانس جودنیا کےلیےصرف ایک پودا ہےمگرچینیوں نےاسے ماحول کے قدرتی محافظ کے طور پر چن لیا،بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظرچین میں پلاسٹک ہٹاؤ،بانس اگاؤ کےنعرے کے ساتھ نومبر 2022 میں ایک مہم کا آغازہوا،اسی ویژن کے تحت روزمرہ استعمال کی اشیا میں پلاسٹک کو بانس سے بدل دیا گیا۔
چین کےگاوں اینجی کاونٹی میں بانس سےبنی اشیاء کی اس نمائش میں موجودڈسپوزبل کپ،چمچ،شاپنگ بیگ،بیڈ روم اورکچن کےسامان سمیت گھریلو استعمال کی تمام اشیا بانس سے بنی ہوئی ہےجو مستقبل میں ماحول پر کوئی منفی اثرات نہیں ڈالیں گی۔
دنیا بھرمیں پلاسٹک سے بڑھتی ہوئی آلودگی انسانی زندگی اورماحول کےلیےسنگین خطرہ بن گئی،عالمی اعداد وشمارکےمطابق اب تک 9 ارب ٹن سےزائد پلاسٹک پیداکیاجاچکا ہے،جس کا بڑا حصہ کوڑےکی صورت میں اب سمندروں اور زمین کو آلودہ کررہا ہے۔




















