ایس ای سی پی کے مطابق مشکل عالمی حالات کے باوجود پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ مستحکم ہے،سرمایہ کاروں کے لیے نئی سرمایہ کاری کا ایک اور موقع ہے۔
ایس ای سی پی اعلامیہ کےمطابق اسٹاک ایکسچینج میں نئی لسٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے،ایس ای سی پی نےنجی ٹائر کمپنی کے آئی پی اوکی منظوری دےدی،رواں مالی سال میں اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی اوز کی تعداد 12 ہوگئی،نجی کمپنی ٹرک اوربس ریڈیل ٹائرز کی تیاری سے وابستہ ہے،کمپنی کے 38 کروڑ 97 لاکھ سے زائد حصص فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
اعلامیے میں کہاگیاکہ آئی پی او بک بلڈنگ طریقہ کارکےتحت کیاجائے گا،75 فیصد حصص ادارہ جاتی اور ہائی نیٹ ورتھ سرمایہ کاروں کے لیےمختص ہے،25 فیصدحصص ریٹیل سرمایہ کاروں کےلیےرکھے گئے ہیں، امریکاایران تنازع کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14.54 فیصد کمی ہوئی،مقامی سرمایہ کاروں کی شرکت سےمارکیٹ کا اعتماد برقرار رہا۔



















