بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اب بھارت کی علاقائی فلم انڈسٹری ملیالم میں بھی ڈیبیو کرنیوالی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار پرتھوی راج کی فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل ’’ایل 2 : ایمپوران‘‘ ‘L2: Empuraan’ میں کاسٹ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ماہرہ خان بلاک بسٹر ملیالم فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل میں ملیالم سُپر اسٹار موہن لال کے ساتھ اہم کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ ہدایتکار پرتھوی راج نے فلم ‘L2: Empuraan’ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار پرتھوی راج اور اُن کی اہلیہ کی ماہرہ خان اور اُن کے شوہر سلیم کریم کے ساتھ گہری دوستی ہے، جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ فلم ‘L2: Empuraan’ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیا جائے گا۔
#MahiraKhan talking about Malayalam cinema ❤️ and she also mentions in passing, how she met Prithviraj. https://t.co/6gL4lyAuey pic.twitter.com/Yk68y8Qdtp
— ☽ (@aestheticallyFM) September 1, 2023
دوسری جانب ماہرہ خان کے سوشل میڈیا پر وائرل پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اُنہیں ملیالم فلم انڈسٹری کی تعریف کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے، ماہرہ خان نے فہد مصطفیٰ اور دیگر کے ساتھ گفتگو میں ملیالم اداکاروں اور پروڈکشن کی تعریف کی اور انڈسٹری میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا۔