امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر نقشہ شیئر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کا نام بدل کر آبنائے ٹرمپ رکھ دیا۔
اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ اپنی تقریر کے دوران آبنائے ٹرمپ کی اصطلاح استعمال کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا میڈیا ابتدا میں اسے شاید غیر ارادی غلطی سمجھے لیکن سب جانتے ہیں کہ وہ کبھی کبھار ہی کوئی غلطی کرتے ہیں۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی بحری ناکہ بندی جوہری معاہدے تک جاری رہے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ناکہ بندی بمباری سے زیادہ مؤثر ہے، ایران شدید دباؤ میں ہے اور مزید مشکلات کا سامنا کرے گا۔ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے، ناکہ بندی ختم نہیں ہوگی۔





















