سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، فی اونس 21.59 جبکہ 10 گرام سونا 6.90 ریال مہنگا ہوگیا۔
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹوں میں جمعہ یکم دسمبر 2023ء کو سونے کے نرخ میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.69 درہم اضافے سے 246.88 ریال (دس گرام 2 ہزار 468.80 ریال)، 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.64 ریال بڑھ کر 226.30 (دس گرام 2 ہزار 263 ریال) اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.61 ریال اضافے کمی سے 216.02 (دس گرام 2 ہزار 160.20 ریال) رہی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 0.52 درہم بڑھ کر 185.16 (دس گرام ایک ہزار 851.60 ریال) اور 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 0.40 ریال اضافے سے 144.01 (دس گرام ایک ہزار 440.10 ریال) ریکارڈ کئے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق جمعہ کو سعودی عرب میں فی اونس سونے کی قیمت 21.59 ریال اضافے سے 7 ہزار 708.93 ریال (2046.99 ڈالر) جبکہ ایک کلو سونے کے نرخ 2 لاکھ 46 ہزار 877.64 ریال رہی۔