پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میںکہا گیا ہےکہ 18 دسمبر سے یکم جنوری تک چھٹیاں ہوں گی،جس کے بعد تمام اسکولز دو جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے فیصلے کا اطلاق تمام نجی و سرکاری اسکولز پر ہوگا جبکہ اسکول کھلنے پر طلبا کا ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
یار ہے کہ گزشتہ روز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر ) پر ایک پیغام میں پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچوں کوموسم سرماکی تعطیلات18دسمبر2023سےیکم جنوری2024تک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں :۔پنجاب کے سکولوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان
محسن نقوی نے لکھا تھا کہ پنجاب میں سموگ چیلنج سےنمٹنےکےلیےماہرین اورسرکاری اہلکاروں کےساتھ میٹنگ ہوئی، ایئر کوالٹی میں بہتری آئی ہے۔