وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صحافیوں کو میڈیا سیٹ اپس قائم کرنے کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے جامع اسکیم تجویز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ کی تمام جوڈیشل کمپلیکسز میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کی بھی ہدایت کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2026،27 سے متعلق اجلاس ہوا ۔ جس میں اطلاعات، سائنس، ٹیکنالوجی، قانون، مائنزومنرلز اورلیبرڈیپارٹمنٹنس کےنئے منصوبوں پرغور کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کو ذاتی میڈیا سیٹ اپس قائم کرنےکے لیے بلاسودقرضوں کی فراہمی کےلیے اسکیم تجویزکرنے کی ہدایت کی تاکہ بلاسود قرضوں سے نوجوان صحافیوں کےلیے خودروزگاری اور اپنے پلیٹ فارمز کے قیام میں آسانی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کی تمام جوڈیشیل کمپلیکسز میں وکلاء ،جوڈیشل افسران اور اسٹاف کے بچوں کے لئے ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے صوبے میں چائلڈ لیبر کے خاتمے اور ان بچوں کو تعلیمی دھارے میں شامل کرنے کے لیے بھی اسکیم تجویز اور مائننگ والے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں آئی ٹی شعبے میں ڈرون سنٹر آف ایکسیلنس، سائبر سیکیورٹی آپریشن سنٹر اور ضم اضلاع میں ڈیجیٹل سٹی کے قیام کی تجاویزبھی دی گئی۔






















