پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ سے متعلق خامیاں سامنےآگئیں ، 17 لاکھ سے زائد طلبہ کا ڈیٹا نامکمل یا غلط درج ہونے کے باعث نادرا سے تصدیق شدہ یونیک اسٹوڈنٹ آئی ڈی سسٹم متاثر ہونے لگا ہے، صوبے کے 17 فیصد طلبہ کے بی فارم نمبر سسٹم میں موجود نہ ہونے کا انکشاف ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق غلط اور نامکمل ڈیٹا سے طلبہ کی ٹریکنگ میں رکاوٹ پیدا ہونے لگی ہے، محکمہ اسکول ایجوکیشن نے انفارمیشن سسٹم میں بی فارم اندراج فوری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، ضلعی سطح پر اسکولوں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے ، اور خامیوں کی نشاندہی کردی گئی۔
اسکول سربراہان کو فوری ڈیٹا مکمل کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے جبکہ بی فارم نہ ہونے پر فوری حصول اور اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 30 اپریل تک تمام ریکارڈ مکمل اور درست کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔






















