صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بیساکھی کے موقع پر ہندو اور سکھ برادری کو مبارکباد ۔
صدرمملکت نےاپنے پیغام میں کہاکہ بیساکھی خوشی،شکرگزاری اورفصل کی کٹائی کا تہوار ہے،جو ہمیں ایمان، اتحاد اور انسانیت کی خدمت کادرس دیتا ہے،پاکستان میں بیساکھی باہمی احترام اور ہم آہنگی کی علامت ہے،آئین پاکستان تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے،حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نےکہاکہ ہندو اورسکھ یاتریوں کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایاجارہا ہےتاکہ وہ اپنے مذہبی فرائض آزادانہ طور پر ادا کرسکیں،تمام برادریوں کیلئےمساوات اورتحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
اقلیتوں کےجان و مال کا تحف حکومت کی اولین ترجیح ہے،بیساکھی خوشی، امن اورامید کا پیغام لےکرآتی ہے،دعا ہے پاکستان میں امن، خوشحالی اور ہم آہنگی قائم رہے۔






















