واشنگٹن،وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد اظہور سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران اصلاحات اورمعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹاف لیول معاہدےپر اطمینان کا اظہار کیا،امیدہے کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈجلد اگلی قسط کی منظوری دےگا،اگلی قسط سےپاکستان کےاصلاحاتی پروگرام کی رفتار برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
وزارت خزانہ کےمطابق یہ ملاقات عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کےموقع پر ہوئی،وزیر خزانہ نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر روشنی ڈالی۔
اس سےقبل وزیرخزانہ کی سعودی فنڈ برائےترقی کےسی ای اوسلطان بن عبدالرحمان المرشد سےبھی ملاقات ہوئی، وزیرخزانہ نے سعودی فنڈ کے پاکستان سے تعاون اور آئندہ ترقیاتی شراکت داری پرشکریہ ادا کیا،محمد اورنگزیب نے واشنگٹن روانگی سے قبل سعودی وزیرخزانہ سےحالیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا۔
وزیرخزانہ کاکہنا ہےکہ سعودی ہم منصب سےملاقات نہایت مفید رہی،دونوں ممالک کےمضبوط تعلقات کی عکاس ہے،مشرق وسطی تنازع کےعالمی توانائی سلامتی پراثرات اور ممکنہ معاشی نتائج پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےمشرق وسطیٰ تنازع کےجلدحل کی امیدظاہرکی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینےکی اہمیت پر زوردیا،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ شراکت داری کےعزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں اقتصادی اور ترقیاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیرخزانہ نےکہا پاکستان اگلےماہ 250 ملین ڈالرکا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرےگا،ایران جنگ کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا،پاکستان کواسٹریٹیجک فیول ذخائر پرغورکرنا ہوگا،پاکستان کوقابلِ تجدید توانائی کی طرف تیز رفتارمنتقلی کرنی ہوگی،اس مالی سال مجموعی ترسیلات زرتقریباً 41.5 ارب ڈالر ہوں گی ،3.5 ارب ڈالر کے یو اے ای قرض کی جگہ متبادل کےلیے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔






















