پاکستان کی معروف اداکارہ نمرہ خان نے 2014 میں ہونے والے کار حادثے پر پہلی مرتبہ خاموشی توڑتے ہوئے افواہوں کی تردید کر دی ہے ۔
نمرہ خان کا کہناتھا کہ وہ نشے میں نہیں تھیں بلکہ ڈرائیورنگ کے دوران شدید تھکاوٹ اور نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے سو گئیں تھیں جس کی وجہ سے گاڑی 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جیپ سے جا ٹکرائی ۔
اداکارہ کا کہناتھا کہ شدید زخموں ، متاثرہ جگر ، سر میں شیشے کے ٹکڑے اور ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ جانے کے بعد ان کا بچ جانا ایک معجزہ تھا ۔انہوں نے بتایا کہ سرجری سے قبل میرے والد سے دستاویزات پر دستخط لیئے گئے کیونکہ میرا بچنابہت مشکل تھا ۔
دوران آپریشن میرے دماغ میں زخم کا انکشاف ہوا اور فل باڈی سٹی سکین کے ذریعے جگر کو نقصان پہنچنے کا بھی علم ہوا۔اداکارہ نے بتایا اپنے زندہ بچ جانے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ شائد یہ میری راتوں میں کی گئی عبادت کا نتیجہ ہے ۔